جہلم۔محکمہ صحت ضلع جہلم نے ہفتہ کی شام کو 149 نمونے بھیجے جن میں سے 145
کے نتیجے آج موصول ہوئے ہیں جن میں سے 11 کے مثبت 133 کے منفی اور 1 پہلے سے مثبت مریض کا نتیجہ دوبارہ مثبت آیا ہے۔آج مزید 4 مثبت مریضوں کو 2 مسلسل منفی نتیجے آنے اور صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیجا گیا جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔مثبت مریض بابر شہزاد جو کے نوا لوک چوٹالہ کا رہنے والا ہے سے متعلقہ 9 بندوں کے نمونے بھیجے گئے تھے جو سب کے سب منفی آئے ہیں۔ اسی طرح ۔مثبت مریض امجد سے متعلقہ 13 بندوں کے نمونے بھیجے گئے تھے جن میں سے 12 کے نمونے منفی آئے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال
چیف ایگزیکٹیو آفیسر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم۔