اہم خبریںجہلم

جہلم۔شاندار چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

جہلم۔ شاندار چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی،تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم منتقل کردیاگیا گزشتہ روز جہلم کے مرکز شاندار چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے منظور عرف خان جوری کو قتل جبکہ اس کے ساتھی کو فائر کرکے زخمی کردیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایس ایچ او سول لائن عمران کیانی ، ایس ایچ او سٹی ایس آئی چوہدری محمد افضل، اے ایس آئی معروف بٹ، ایس آئی شعیب اصغر،ایلیٹ فورس کی گاڑیاں ڈی ایس پی سٹی سرکل کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور مقتول اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وجہ عناد ذاتی دشمنی ہے۔جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ایس ڈی پی او سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ایس آئی محمد افضل ،ایس ایچ او سول لائن عمران کیانی ،ایلیٹ فورس کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔جس پر پولیس نے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You