جہلم کی تحصیل دینہ میں اندھے قتل کا معمہ حل،خواجہ سرا حسن رضا عرف ہیرا کا قاتل گرفتار،ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار کی بہترین کارکردگی پر تین دن کے اندر قتل کا معمہ حل،عوامی حلقوں کا ڈی پی او جہلم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل روہتاس میں ملنے والی خواجہ سرا کی لاش جس کو کسی نا معلوم شخص نے قتل کر کے روہتاس قلعہ کے اندر کنویں میں پھینک دیا تھا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار اور ان کی ٹیم نے دن رات کی کاوش سے خواجہ سرا حسن رضا عرف ہیرا کے قاتل کا سراغ لگا ہی لیا۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار نے قاتل کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خواجہ سرا حسن رضا عرف ہیرا جو کہ دینہ میں رہائش پذیر تھا اور گھر والوں سے لا تعلق تھا کے مبین تنویر سکنہ چک الماس کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور دونوں میں اچھی دوستی تھی۔
کچھ عرصہ قبل مبین تنویر سکنہ چک الماس نے شادی کر لی تو خواجہ سرا حسن رضا عرف ہیرا اور مبین تنویر کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔مبین تنویر نے خواجہ سرا حسن رضا کو روہتاس بہانے سے بلا کر قتل کر دیا اور لاش کنویں میں پھینک دی۔پولیس تھانہ دینہ اس سے قبل نیوجھنگ میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی اور ملزمہ کو بھی گرفتار کیا جو مقتول کی بیوی تھی۔عوامی حلقوں می جانب سے خواجہ سرا حسن رضا کے قاتل کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق،ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔