اہم خبریںجہلم

جہلم۔جب تک عوام پولیس کے معاون بن کر برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرینگے اس وقت تک ہم جرائم کا خاتمہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرینگے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

جہلم۔جب تک عوام پولیس کے معاون بن کر برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرینگے اس وقت تک ہم جرائم کا خاتمہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے جامع مسجد مائی حاجن میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نمازیوں کے مسائل سنیں اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے ساتھ ساتھ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے سے بھی باز رکھیں اس میں والدین کا فائدہ ہے اس کے بعد انہوں نے ریسکیو 15کا تفصیلی دورہ کیا ایس آئی انچارج ریسکیو 15سے انہوں نے سسٹم کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ 15پر آنیوالی ہر کال کو دوبارہ چیک کرکے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اور اگر آپ کال نہیں سنتے تو یہ آپ کی غفلت ہے جس کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے پولیس لائنز جہلم کا دورہ کرتے ہوئے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی پھولوں کی چادر چڑھا فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس لائن میں پولیس ملازمین کی سہولیات کیلئے بنائے گئے مختلف یونٹس کا بھی معائنہ کیا پولیس لائنز کے ریکارڈ اور صفائی کے بہتر انتظامات کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صابر حسین اور لائن افسر ایس آئی محمد اکرم کو شاباش دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You