انتظامیہ کی نااہلی،نان بائیوں کی من مانیایا ں،روٹی کا وزن کم،مہنگے داموں فروخت جاری
جہلم: انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث نان بائیوں نے من مانی کی انتہا کردی، روٹی کا وزن کم کرکے خود ساختہ قیمت پر فروخت کرنے لگے۔
پوچھنے والا کوئی نہیں، عوامی حلقوں کاانتظامیہ سے شہر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف عملی کاروائی کا مطالبہ، رپورٹ کے مطابق جہلم میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث شہر میں روٹی خودساختہ قیمت پر کم وزن روٹی دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں، جہلم انتظامیہ کی اشیاء خورد و نوش کے قیمتوں کی تعین اور معیار کی چیکنگ کا کوئی انتظام نہیں جس سے حوصلہ پاکرمنافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
خصوصاً شہر میں نان بائیوں نے اندھیر نگری کی انتہا کردی، سرکار کی جانب سے روٹی کاوزن 320 گرام مقرر ہونے کے باوجود جہلم شہر میں ملنے والی روٹی وزن بمشکل 200 گرام ہوتا ہے جبکہ ہر تندور پر روٹی کا وزن اور کوالٹی دوسرے سے مختلف ہے، شہریوں کے مطابق انتظامیہ اپنی زمہ داریوں سے مکمل غافل ہوچکی ہے۔
جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی صفرہے جس کی وجہ سے روٹی سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش من مانے نرخوں پر فروخت کررہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تندروں پر روٹی کے وزن اور استعمال ہونے والے آٹے کی کوالٹی کو چیک کرکے غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔