جہلم
جہلم(جرار حسین میر سے):۔۔روڈ ایکسڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر
جہلم(جرار حسین میر سے):۔۔روڈ ایکسڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا
جس میں ریسکیو 1122, آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس ، سماجی تنظیموں اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جی ٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات ، بس اڈوں کی رجسٹریشن ، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ، اڈہ جات پر صفائی اور ضروری سہولیات کی فراہمی ، چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن جیسے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اور روڈ کے اوپر بنے غیر قانونی اڈہ جات کو فوری بند کیا جائے ۔ جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے خود ساختہ یو ٹرن اور روڈ کراسنگ کو بھی بند کرنا ضروری ہے ۔