جہلم۔رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم کی ہدایت پر تھانہ صدر نے کارروائی کر تے ہوئے دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم ارسلان علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اے ایس آئی صداقت علی تھانہ سول لائن نے دوارن گشت 2ملزمان محمد علی ،کامران رسول سے بھاری مقدار میں پتنگیںمعہ ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اے ایس آئی مناظر حسین تھانہ سول لائن نے زیرتفتیش مقدمہ کے ملزم عظمت عرف ٹینڑہ سے پسٹل معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی ارسلان یٰسین تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد شہباز عرف کاکا سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ اے ایس آئی اظہر اقبال تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم شاہ زیب سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، اے ایس آئی محمداشفاق تھانہ ڈومیلی نے زیرِ تفتیش مقدمہ کے ملزم تنویر صفدر سے 8عدد کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
جبکہ اے ایس آئی شہباز احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم عقیل عباس سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
جہلم پولیس تھانہ سول لائن اور تھانہ صدر نے 3 پتنگ فروش گرفتار کر لیے۔ سب انسپکٹر غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروش یاسرنصیر سے 57عدد پتنگیں ،محمد اجمل یونس سے 375عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
سب انسپکٹر حسن رضا چوکی کالا گجراں (تھانہ صدر)نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد اقبال سے 65عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔