اہم خبریںجہلم

جہلم، شہر بھر میں پٹرول کی شد ید قلت،پمپ مالکان نے پٹرول دینے سے انکار کردیا

جہلم۔ شہر بھر میں پٹرول کی شد ید قلت،پمپ مالکان نے پٹرول دینے سے منع کر دیا، سرکاری پمپوں پر بھی پٹرول غائب ، شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں نجی کمپنیوں اٹک ، پارکو اور دیگر نے پٹرول کی سپلائی انتہائی کم کر دی ہے اور اس وقت شہر میں نجی کمپنیوں کے تقریبا تمام پٹرول پمپس بند پڑے ہیں دوسری جانب سرکاری طور پر چلنے والے پی ایس او کے پمپس پر بھی تیل ختم ہو نا شرو ع ہو گیا ہے اور ٹینکرز کے ذریعے پٹرول نہ پہنچنے کی شکایات کی جارہی ہیں اس حوالے سے جہلم شہر کے مرکزی پی ایس او پمپ کے انچار ج کا کہنا ہے کہ ہماری روزانہ کی کھپت تقریبا دس سے بارہ ہزار لیٹر ہے لیکن ہم کو چوبیس گھنٹوں میں صر ف سات ہزار لیٹر تیل ملا ہے جو ہم نے فروخت کرنے کے بعد سیل بند کر دی ہے اسی طرح جی ٹی ایس چوک ، کینٹ چوک ، جی ٹی روڈ پر نجی کمپنیوں کے پمپ گزشتہ روز تک ایک لیٹر فی کس کے حساب سے تیل سپلائی کررہے تھے لیکن آج انہوں نے بھی پمپ بند کر کے فروخت بند کر دی ہے شہریوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں نے ہٹ دھرمی کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ حرام خور پمپ مالکان اور کمپنیوں والے ریٹ بڑھنے پر تو وقت سے قبل ہی نیا ریٹ لگا لیتے ہیں لیکن سستا ہونے پر ان کو تکلیف ہو جاتی ہے اب اندر خانے مہنگے داموں تیل دیا جارہا ہے جبکہ شہریوں کو تیل ختم ہونے کا کہا جا رہا ہے شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا کہ سرکاری پمپ پر تیل کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مصنوعی قلت پیداکرنے والوں کے پمپ دو چار ماہ کیلئے سیل کر دئیے جائیں تاکہ ان کو عوام دشمنی کرنے کا سبق حاصل ہو ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You