لاہور: ایف بی آر کی جانب سے 2 شوگر ملز کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر جہانگیر ترین کی ایک شوگر ملز کی اپریل کے اختتام تک مانیٹرنگ کرے گی، جس کے دوران سیلز، چینی کے سٹاک اور پروڈکشن کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ جبکہ ایف بی آر کے علاقائی ٹیکس دفاتر کی ٹیمیں دوسری شوگر ملز میں چینی کی پیداوار کا ریکارڈ بھی مرتب کریں گی اور ان دونوں شوگر ملز کے ریکارڈ پر مبنی رپورٹ جمع کروائیں گی۔