اہم خبریںپاکستان

جن افسران نے پولیس میں بغاوت کی ان کیخلاف بھی مثال قائم ہونی چاہیے: شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ افوج پاکستان کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔ سویلین سائیڈ پر بھی جو غلط ہے، اسے غلط کہنا چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا خود احتسابی کا عمل حرکت میں آیا، کراچی واقعہ پر افواج پاکستان نے اپنے دو افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اگر وقت پر مقدمہ درج ہو جاتا تو معاملہ زیادہ پیچیدہ نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف اب سندھ حکومت نے اپنی انکوائری رپورٹ دینی ہے۔ صوبائی حکومت کو پولیس کی ڈیوٹی چھوڑنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات اپنی پریس کانفرنس میں آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعہ کا نوٹس لینے اور دو افسروں کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو بھی معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے، وفاقی حکومت کا معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور اس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، خدانخواستہ ہسپتالوں میں جگہ کم نہ پڑ جائے۔ کورونا بہت مہلک بیماری ہے۔ اگر ہم احتیاط کریں گے تو سب کو فائدہ ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ میریٹ ہوٹل میں رہنے والے کو بھی سبسڈی ملے۔ ماضی کی حکومتوں نے سسٹم کو بہتر نہیں کیا جس وجہ سے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوئی۔ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو ملنا چاہیے۔ سبسڈی کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You