اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 جوان شہید، ایک زخمی

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدر مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You