اہم خبریںبزنس

جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، رپورٹ

اسلام آباد: ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔

ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9 فیصد ہے، بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7.34 فیصد ہے، بنگلا دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5.97 فیصد ہے۔ سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 68 پاکستانی روپیہ ہے، بھارت میں آٹے کی فی کلو قیمت 28 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں قیمت 41 ٹکا ہے، سری لنکا میں آٹے کی فی کلو قیمت 93 لنکن روپیہ ہے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیاز کا ریٹ 80 روپیہ ہے، بھارت میں پیاز کا ریٹ 50 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں پیاز کا ریٹ 40 ٹکا ہے، سری لنکا میں پیاز کا ریٹ 150 لنکن روپیہ ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کا ریٹ 105 روپیہ ہے، بھارتی میں چینی کا ریٹ 55 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں چینی کا ریٹ 70 ٹکا فی کلو ہے، سری لنکا میں چینی کا ریٹ 85 لنکن روپیہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You