اہم خبریںپاکستان

جنرل ندیم رضا کی عراقی وزیر دفاع چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورےپر ہیں، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی وزرات دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو گاڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ انہوں نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری سٹڈیز کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سعد ہاشم سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے انتہا پسندی اور تشدد کی روک تھام میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You