BBC Urdu TV

جنرل سیکٹری آل پاکستان آرائیں اتحاد ویلفیئر سندہ چوہدری سجاد منظور آرائیں کا تعارف

جنرل سیکٹری آل پاکستان آرائیں اتحاد ویلفیئر سندہ چوہدری سجاد منظور آرائیں کا تعارف

کراچی : (رپورٹ:جہلمی صاحب)
جنرل سیکٹری آل پاکستان آرائیں اتحاد ویلفیئر سندہ چوہدری سجاد منظور آرائیں کا تعلق جالندھری آرائیں فیملی سے ہے یہ 10 اکتوبر 1994 کو صوبہ سندھ کے ضلع نو شہرو فیروز کی تحصیل مہراب پور یوسی لاکھا روڈ دے بگو دڑو کےگاؤں منظور احمد ارائیں میں پیدا ہوئے پرائمری پاس کرنے کے بعد انہوں نے میٹرک کا امتحان ہائی سکول لاکھاروڈ سے پاس کیا اس کے بعد یہ کراچی چلے گئے دینی تعلیم کے لیے مدرسہ مہد القران الکریم کراچی سے حافظ قران ہونے کا شرف حاصل کیا انہوں نے اپنی دنیاوی تعلیم بھی دینی تعلیم کے ساتھ جاری رکھی بارہویں کا امتحان ڈگری کالج کنڈیارو سے پاس کیا اس کے بعد بی اے اور ایم اے کا امتحان شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور سے پاس کیا پھر وفاق المدارس سلفیہ پاکستان سے تجوید القران کا کورس کیا پھر عامہ عربی کا دو سالہ کورس کیا پھر انہوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی جوائن کی اس کے بعد لاہور چلے گئے ایک سال لاہور میں بطور سپروائزر ایک کمپنی کے ساتھ کام کیا اس کے بعد دوبارہ کراچی گل احمد کمپنی جوائن کی اس کے بعد چودہری صاحب کو لکی ٹیکسٹائل کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا آج یہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کمرشل بدر ایریا میں رہائش پذیر ہیں

Exit mobile version