اہم خبریںپاکستان

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے دستبردار

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہو گئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے معاون خصوصی کا قلمدان واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1315570120958382081%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F568190&tweet_id=1315570120958382081

واضح رہے کہ جنرل (ر) عاصم سہم باجوہ نے اس سے قبل 3 ستمبر کو بھی اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کیا تھا جسے اُس وقت عمران خان نے منظور نہیں کیا تھا۔ عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You