اہم خبریںپاکستان

جنرل باجوہ کو سیاسی جماعتوں سے نہیں، چند شخصیات سے مسئلہ ہے: صابر شاکر

اے آر وائے کے معروف صحافی صابر شاکر نے وسیم بادامی کے پروگرام میں ’معلومات اور تبصرہ‘ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ یا باجوہ ڈکٹرائن کو سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ چند شخصیات سےمسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باجوہ ڈکٹرائن کا مقصد کرپٹ لوگوں کا صفایہ کرنا ہے، چاہے وہ کسی بھی ادارے سے ہوں۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ فوج کا کسی کو بھی الیکشن ہروانا اور جتوانا بہت آسان ہے۔ صابر شاکر کے تجزیے کے مطابق کلثوم نواز کو باآسانی ہرایا جا سکتا تھا مگر انتخابی نتائج کو تبدیل نہیں کیا گیا، اسی طرح کراچی میں بھی ایم کیو ایم کو جیتنے دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پسند، ناپسند کی بنا پر لوگوں کو ہروایا جاتا رہا ہے اور ایسا دو طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ ایک تو مکمل ’جھرلو پھروا‘ دیا جائے یا دوسرا طریقہ لائحہ عمل کے ساتھ انتخابات سے پہلے دھاندلی کی جا سکتی ہے (یعنی اہم علاقائی شخصیات کو ایک جماعت سے دوسری جماعت میں داخل کروا دیا جائے، کچھ لوگوں سے ٹکٹ واپس کروائے جائیں یا پھر میڈیا پر کسی ایک سیاسی جماعت کے خلاف ماحول بنا دیا جائے)۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کا بنایا جانا اور امیدواروں کی خرید و فروخت اسی عمل کا شاخسانہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You