کالم/مضامین

جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، رمضان المبارک پچیس اپریل بروز ہفتہ

*جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، رمضان المبارک پچیس اپریل بروز ہفتہ آغاز رویت ہلال ریسرچ کونسل لاہور کا بیان*

*نماٸندہ خصوصی: جاوید صدیقی* رویت ہلال ریسرچ کونسل لاہور نے پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق ماہرین فلکیات اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق جمعرات انتیس شعبان تیٸس اپریل کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں چاند دکھائی دینے کا قطعاً کوئی ا مکان نہیں ہے، اس بار شعبان المعظم کے تیس دن مکمل ہونے کے بعد یکم رمضان پچیس اپریل ہفتہ کو ہوگی۔ مفتی خالد اعجاز نے بتایا کہ نیا چاند اْس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اْس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم انیس گھنٹے نہ ہوجائے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم چالیس منٹ ہوجائے اور چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم چھ ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم دس ڈگری ہونا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند تیٸس اپریل جمعرات کی صبح پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سات بجکر چھبیس منٹ پر پیدا ہوگا۔ جمعرات کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں بارہ گھنٹوں سے بھی کم ہوگی، غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی انیس منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہٰذا انتیس شعبان جمعرات کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابل یقین ہوں گی۔خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ چوبیس اپریل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں پینتیس گھنٹوں سے بھی زائد ہوچکی ہوگی۔ دوسری جانب غروبِ شمس و قمر کا درمیانی فرق جو چالیس منٹ ہونا چاہیے وہ پشاور اور راولپنڈی، اسلام آباد میں اکہتر منٹ، لاہور میں ستر منٹ، کوئٹہ میں اکہتر منٹ جبکہ کراچی میں ستر منٹ ہوگا لہٰذا اگر جمعتہ المبارک کی شام بادل نہ ہوئے تو چاند پاکستان کے تمام علاقوں میں واضح اور تادیر دکھائی دیگا جس کی بنا پر کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے جبکہ وہ مذہبی اور سائنسی لحاظ سے یکم ہی کا چاند ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You