BBC Urdu TV

*جماعت اسلامی نے 11 اپریل سے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی*

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

*جماعت اسلامی نے 11 اپریل سے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی*

*غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن*
*پوری دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن*
*غزہ صورتحال پر مغرب کے چہرے سے نقاب اتر گیا؛ حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جماعت اسلامی نے گیارہ اپریل سنہ دو ہزار پچیس سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ھے کہ ہم نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے، گیارہ اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں گیارہ اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے، شاہراہ فیصل کراچی پر تیرہ اپریل کو مارچ کریں گے، بیس اپریل کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو بیس اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی، فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بھی بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے، اسرائیل نے غزہ کے سارے ہسپتالوں کو تہس نہس کردیا گیا ہے اور مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، مسلم ممالک میں اگر غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے، غزہ کو پہلے ہی اسی سے نوے فیصد تباہ کردیا گیا، غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک خاموش ہیں، پوری دنیا میں فلسطین کے معاملے پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی، غزہ صورتحال پر مغرب کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔

Exit mobile version