اہم خبریںپاکستان

جلسوں کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، فردوس عاشق اعوان

لاہور: صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوسوں کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے ضرور کرے لیکن اگر کسی نے پاکستان کے وجود پر حملہ آور اور ڈیفنس کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی تو ایسی زبانوں کو کھینچیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ پاکستان کے بیرونی دشمنوں نے حملہ کیا ہوا ہے جبکہ ہمارے سیاستدان بیرونی آقاؤں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں نادان دوستوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز وہ مچھلی ہیں جو اقتدار کے بغیر تڑپ رہی ہے۔ انہوں نے دس سال اقتدار کے مزے لوٹے۔ شہنشاہ عالم کی راج کماری کو عوام کا نہیں، اقتدار کا درد ہے۔ انھیں 2023ء تک اقتدار کا درد محسوس ہوتا رہے گا۔ تحریک انصاف کا منشور عام آدمی کو با اختیار بنانا ہے۔ ہم عوام کو ریلیف دے کر ان کے درد میں اضافہ کریں گے۔

اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی تپشن کو میرے سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ مہنگائی کا چیلنج ہے لیکن اس کے پیچھے وجوہات کو بھی جاننا ہوگا۔ یہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کی دی ہوئی تکلیف ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کسان اتحاد سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کے چورن پر اوس پڑ گئی ہے۔ کسان اتحاد نے اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You