اہم خبریںپاکستان

جلسوں سےکوروناپھیلنے کاخدشہ، عمران خان کہیں نہیں جا رہے: شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسوں سےکوروناپھیلنے کاخدشہ ہے، عمران خان جلسوں سے کہیں نہیں جا رہے، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جلسےکرکےکوروناوائرس پھیلاکراگرسمجھتی ہے کہ حکومت کوکمزور کر رہے ہیں تویہ ایسا نہیں ہوگا، آرمی چیف نےمتعدد مرتبہ کہاکہ جس کی بھی حکومت ہوگی فوج اسکےساتھ کھڑی ہوگی۔ جب سیاسی لوگ آپس میں بات نہیں کرتےتوسیاست کاجنازہ نکالتے ہیں ، نیب اوراین آراوسے ہٹ کرعمران خان ہرایشوپربات کرنےکیلئےتیارہیں۔

دوسری جانب حکومت نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ عوامی اجتماع کے باعث کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، شہر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے سبب کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You