جلالپور شریف جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک بین الاضلاعی بکرا چور گرفتار ملزمان
جلالپور شریف جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک بین الاضلاعی بکرا چور گرفتار ملزمان کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ھے
ملزمان فیاض احمد ولد غلام قادر قوم گوندل سکنہ عیدل،یاسر ولد محمد عناٸیت قوم شیخ بھراٸی سکنہ سوہاوہ گاڑی نمبری LEE 60 ماڈل 2015 برنگ سفید کے ذریعے مختلف اضلاع سے بکریاں بکرے چوری کر کے فروخت کرتے تھے ملزمان نے گاڑی کے آگے پولیس کا سٹکر چسپاں کر رکھا تھا مذکورہ ملزمان نے تھانہ جلالپور شریف کے علاقے ڈھیری آراٸیاں سے بکرا چوری کیا جوکہ قریب ھی لگے cctv کیمرہ نے تمام واردات محفوظ کرلی Asi شیخ حسن نے اطلاع ملتے ھی علاقے کی ناکہ بندی کروادی چند ھی گھنٹے بعد ملزمان مال مسروقہ سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گٸے پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے 1،40000 ایک لاکھ چالیس ہزار کی خطیر رقم ریکور کر کے متاثرین میں تقسیم کی مذکورہ ملزمان عرصہ دراز سے بکرا چوری میں ملوث ہیں دوسری جانب تھانہ جلالپور پولیس نے امان اللہ نامی شخص سے پسٹل30 بور برآمد کیا جبکہ جلالپورشریف کے محلہ مشرقی میں خوف کی علامت بنے ملزم توصیف آصف ولد مشتاق احمد قوم بھون کو گرفتار کر کے قبضہ سے جدید آتشیں اسلحہ سمیت مختلف اقسام کے 6 ہتھیار برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے سرکاری مہمان خانے منتقل کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو جراٸم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸیوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
رپورٹ : عمران حیدرببلی