جلالپورشریف/فائرنگ پنڈدادنخان.نواحی قصبہ جلالپورشریف کے محلہ لوکڑی میں خاوند کی فائرنگ سے بیوی شدید زخمی
دانش نامی نوجوان نے اپنی بیوی 20 سالہ( م )پر یکے بعد دیگرے تین فائر کیئے
دو فائر خطا ہو گئے جبکہ ایک فائر دائیں ٹانگ میں لگا
واقعہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر پیش آیا
لڑکی کو رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا
پولیس تھانہ جلالپورشریف نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی
لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایس ایچ او تھانہ جلالپور
(رپورٹ عمران حیدرببلی)