اہم خبریںکرائمز

جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف

اسلام آباد: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے حکم پر ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پاسپورٹ آفس کے کچھ افسران کے خلاف ہونے والی پہلی تحقیقاتی رپورٹ بھی حاصل کی گئی جبکہ تحقیقات پاسپورٹ آفس کے عملہ کے خلاف بھی تحقیقات کیں گئیں۔

ان تحقیقات کی روشنی میں 600 کے قریب غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات پر ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ ویزے وزارت داخلہ کے افسروں کی ہدایت پر ویزے دئیے جاتے تھے۔

اس سے پہلے وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پہلی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You