چنیوٹ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دریائے چناب کے کنارے پر واقعہ دربار وادی عزیز شریف میں 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا۔ کیک میں ڈرائی فروٹ، دودھ، مربع جات، شہد اور آب زم زم استعمال کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں ہر سال کی طرح 12 ربیع الاول کی مناسبت سے دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ میں 63 من وزنی کیک تیار کیا گیا ہے۔
کیک کو 40 کاریگروں نے 5 دن میں تیار کیا ہے۔ 63 من وزنی کیک 12 ربیع الاول کی خوشی میں سجادہ نشیں خواجہ محبوب الہیٰ نسیم صبح 3 بجے کاٹیں گے اور کیک ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئےعقیدت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
63 من وزنی کیک کی تیاری میں 2 من شہد، مکھن 5 من، انڈے 1563 درجن، چینی 27 من، معدہ 15 من، ڈرائی فروٹ 2 من اور آب زم زم استعمال کیا گیا ہے۔
کیک کو دیکھنے کے لیے ہزاروں عاشقان رسول ﷺ دربار پر تشریف لا رہے ہیں۔ کیک کو دیکھنے اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے لیے بیرون ملک سے بھی عقیدت مند دربار میں تشریف لا رہے ہیں۔