BBC Urdu TV

جسٹس شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس نعیم افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

جسٹس شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس نعیم افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں جج صاحبان کے نام کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے جسٹس شہزاد کے نام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

Exit mobile version