
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمان میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے،
جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔
کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہلم پولیس نے2020-10-01سے 2020-10-10 تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔مجرمان اشتہاری کیٹگری Bکے 20،جبکہ 7عدالتی مفرور گرفتار کیے۔ مقدمات منشیات29درج ہوئے جن میں 29ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جس سے چرس8کلوسے زائد، ہیروئن1کلو سے زائد اور شراب252بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمات اسلحہ9درج ہوئے جن میں 9ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز08عدد، رائفل 01عدد اور25روندز برآمد کیے۔ قمار بازی کا 01مقدمہ درج ہوا جس میں 07ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم20ہزار سے زائد،06عددموبائلز،موٹر سائیکل01عدد اور آلات قمار بازی تاش کے پتے برآمد کیے۔ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے01مقدمہ درج ہوا جس میں 01ملزم کو پابند سلاسل کروایا جس سے40پتنگیں اور 2عدد ڈوریں برآمد کیں۔ اندھے قتل کے زیر تفتیش مقدمہ کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کرتے ہوئے 3ملزمان کو پابند سلاسل کروایا۔علاقہ تھانہ دینہ میں زنا بالجبر کا واقعہ رپورٹ ہونے پر زنا بالجبر کے ملزم کو 24گھنٹے میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ایک ذہنی معذور خاتون کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا اسی طرح 7گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 1676ٹریفک چالان ہوئے جن میں
تقریباً5لاکھ95ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔