اسلام آباد: وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دوران عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس قدر لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام جس قدر ممکن ہو گھروں میں رہے، لوگوں کے نظم و ضبط سے ہی بندشوں میں نرمی ممکن ہو پائے گی، جتنا لوگ نظم و ضبط رکھیں گے اتنا ہی کورونا سے نمٹنا آسان ہوگا۔
My message for people is to stay home as much as possible during this pandemic. The more people show self-discipline, the easier it will be for us to manage the COVID19 plus ease the lockdown gradually pic.twitter.com/YEOS4Hb6iu
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 20, 2020
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جاں بحق ہونے مجموعی اموات 176 جب کہ 425 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے