انٹرنیشنلاہم خبریں

جاپا ن: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 تک پہنچ گئی

جاپا ن: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 تک پہنچ گئی۔

درجنوں افراد کے تباہ ہونیوالی عمارتوں کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جاپان کے علاقے اِشی کاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی،درجنوں افراد کے تباہ ہونیوالی عمارتوں کے ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ پیر کر آنے والے شدید زلزلے سے متاثر وسطی علاقوں میں لوگوں کو ابھی تک سکون میسر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا اب تک 126 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی۔انامیزو قصبے کے ایک علاقے میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تبادہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے کم از کم 10 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی سڑکیں کٹ جانے کے سبب متاثرین تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔
مرکزی حکومت ان ساحلی علاقوں کو سمندر کے راستے میں امدادی سامان بھیج رہی ہے جو کٹ کر رہ گئے ہیں۔ان علاقوں میں 170 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔حکام خبردار کر رہے ہیں کہ اختتام ہفتہ کا موسم خطرات میں مزید اضافہ کر دے گا۔ہوکوریکو خطے اور نیگاتا میں بحیرہ جاپان کے ساحل کے ساتھ اتوار تک بارش کی پیش گوئی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ زمین نرم پڑ چکی ہے، اور تھوڑی سی بارش بھی مزید تودے گرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You