جہلم

جامعہ علوم أثریہ کی41ویں سالانہ تقریب بخاری و جلسہ تقسیم اسناد9نومبر کو ہوگا

جامعہ علوم أثریہ کی41ویں سالانہ تقریب بخاری و جلسہ تقسیم اسناد9نومبر کو ہوگا۔

جہلم(محمد زاہد خورشید )جامعہ علوم أثریہ جہلم کی 41ویں سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف و سالانہ جلسہ تقسیم اسناد زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر 9نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر 03:15بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گا۔ پروگرام کا آغاز نماز عصر کے فوراً بعد ہو جائے گا۔ نماز عصر کے بعد 03:15 بجے بخاری شریف کی آخری حدیث پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری درس ارشاد فرمائیں گے۔ 03:50بجے شیخ الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم کا بیان ہو گا۔ بعد از نماز عشاء سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے قاری خلیل الرحمن جاوید آف کراچی، علامہ معتصم الٰہی ظہیر،مولانایوسف پسروری،مولانا نواز چیمہ اور مولانا سیدطیب الرحمن زیدی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You