جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن سرائے عالمگیر میں 23 فروری بعد از نماز عشاء محفل حسنِ قرات کا انعقاد ہوگا
جس میں قومی و بین الاقوامی قرائے کرام تلاوت قرآن پاک سے دلوں کو منور اور ایمان کو تازگی بخشیں گے
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) "نوجوانان خدام القرآن” اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سر زمین سرائے عالمگیر پر عظیم الشان، فقیدالمثال عالمی محفل حسنِ قرات کا انعقاد جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن سرائے عالمگیر میں 23 فروری بعد از نماز عشاء محفل حسنِ قرات کا انعقاد کروائے گی۔ ان شاءاللہ۔جس میں قومی و بین الاقوامی قرائے کرام تلاوت قرآن پاک سے دلوں کو منور اور ایمان کو تازگی بخشیں گے..آپ تمام حضرات کو اس عظیم الشان محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ھے.
بمقام جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن سرائے عالمگیر ضلع گجرات
