ثمر بلور کو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔مریم جان

ثمر بلور کو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔مریم جان
ثمر بلور نے ہمیشہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔معروف ماڈل و سنگر
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف ماڈل و سنگر مریم جان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ثمر بلور نے ہمیشہ پشاور عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثمر بلور کو مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی بنا دیا جائے کیونکہ ثمر بلور خیبر پختون خواہ خواتین کے مسائل و مشکلات سے خوب واقف ہے تا کہ وہ اسمبلی کے پلیٹ فارم پر خیبر پختون خواہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کر سکے۔ معروف ماڈل و سنگر مریم جان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا میں ثمر بلور کی عوامی خدمات سے بہت متاثر ہوں پشاور کے عوام انکی بہترین خدمات ہمیشہ یاد رکھینگےانہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ثمر بلور کو کامیابی عطا کریں۔