گجرات پولیس تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
تین منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن،افیون، چرس اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات راجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے مختلف کاروائیوں میں تین بدنام زمانہ منشیات سپلائرز کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئےمنشیات سپلائر امجد پرویز ولد صوبے خاں سکنہ مانو چک سے 2200گرام ہیروئن، 4800گرام افیون،اور 4800گرام چرس برآمد کرلی۔ دوسری کارروائی میں بد نام زمانہ منشیا ت فروش شہباز احمد ولد ریاض احمدسکنہ منڈی بہاوالدین سے 400کپی شراب برآمد کر لی۔
جبکہ تیسری کاروائی میں نو ید ارشد ولد ارشد محمود سکنہ جونونکےسے دوران چیکنگ 400کپی شراب برآمد ہوئی۔تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور ہیں،ان کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گجرات پولیس کا جہاد جاری رہے گا۔
رپورٹ : فیصل گجر گجرات