اہم خبریںبزنس

تیل کی قیمتوں کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی مندی، 150 ارب کا نقصان

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1076 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بعد بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال چھائی ہوئی ہے جس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے سے ہاتھ روکا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی نے ڈیرے ڈال لیے، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1076 پوائنٹس گرا جس کے بعد انڈیکس کی 33 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی۔

دورانِ ٹریڈنگ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 10 حدیں بھی گریں، گرنے والی حدوں میں 33400، 33300، 33200، 33100، 33000، 32900، 32800، 32700، 32600، 32500 کی حدیں شامل ہیں۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 3.2 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 26 کروڑ 62 لاکھ 20 ہزار 142 شیئرز کا لین دین ہوا۔ آج مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں 667.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 33499.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس دوران 2.03 فیصد بہتری دیکھی گئی تھی اور 28 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 620 شیئرز کا لین دین ہوا تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You