BBC Urdu TV

تیسری ماہانہ تربیتی نشست جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام کرسٹل میرج

آج ہمیں دین کی اقامت کے لیے کوشش کرنی چاہیے تاکہ ملک پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا وہ مقصد پورا ہو رانا رفاقت علی

تیسری ماہانہ تربیتی نشست جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام کرسٹل میرج ہال میں منعقد ہوئی

منڈی بہاولدین ( محمد زاہد خورشید) تیسری ماہانہ تربیتی نشست جو جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام کرسٹل میرج ہال میں ہوئی اقامت دین اور ہماری زمہ داری پر درس قرآن دیتے ہوے فاضل مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور مولانا رانا رفاقت علی نے کہا کہ آج ہمیں دین کی اقامت کے کوشش کرنی چاہیے تاکہ ملک پاکستان جس مقصد کے لیے حاصل کیا تھا وہ مقصد پورا ہو ان کا کہنا تھا کہ آج قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے ہمارے اس معاشرے میں نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی معیاری اشیاء ، آج کا معاشرہ بے ہودگی ، سود ، بے انصافی کی دلدل میں پھنس چکا ہے. اختتامی ، خصوصی خطاب مفتی محمدامتیاز مروت نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کیا انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اگر کوئی کسی بھی طرح کا نبوت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے ، مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے آخری نبی ہیں اس موضوع کو سکول و کالج میں بطور سلیبس کا حصہ بنانا چاہیے محفل کے اختتام پر قیم جماعت اسلامی میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین اور صدر جے آئی یوتھ میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین نے رانا رفاقت علی کو اعزازی شیلڈ دی اور رانا محمد اعظم نمبردار صاحب امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین نے مفتی محمد امتیاز مروت صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی یہ ایک نہایت ہی عمدہ اور شاندار پروگرام تھا جس میں 500 سے زائد لوگ مدعو تھے بارش اور شدید ہوا میں بھی کرسٹل میرج ہال فل بھر گیا تھا

منڈی بہاولدین : ( محمد زاہد خورشید)

Exit mobile version