تھانہ گجراں پولیس کی اہم کارروائی، لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار، ساؤنڈ سسٹم برآمد
جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور پنجاب ساؤنڈ سسٹم (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر کے امنِ عامہ میں خلل ڈالا،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، قانون کی خلاف ورزی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
