تھانہ کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، 19سالہ یتیم لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار.
ملزم نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے حاملہ ہو گئی، متاثرہ لڑکی کا بیان
ملزم کی فیملی کی خواتین نے حمل ضائع کروا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،متاثرہ لڑکی
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد سفیر کو گرفتار کر لیا.
ملزم کا میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کیلئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے.
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا تاکہ ملزم کو کڑی سزا دلوائی جا سکے،ایس پی صدر بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مرتکب افراد قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، سی پی او محمد احسن یونس