BBC Urdu TV

تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر سی پی او

تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کی،
واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،
واقعہ میں شجاع یونس، عاطف اور آٹھ سالہ انابیہ جاں بحق جبکہ فلک شیر، ثاقب اور تابندہ زخمی ہیں، نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر موجود ہے، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،

ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

Exit mobile version