BBC Urdu TV

تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون نسیم بی بی کے قتل کا معمہ حل شوہر نے ملازمہ کے ساتھ حالت غیر

تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون نسیم بی بی کے قتل کا معمہ حل شوہر نے ملازمہ کے ساتھ حالت غیر میں پکڑے جانے پر بیوی کو قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 ستمبر 2026 کو محمد اشفاق نامی شخص نے تھانہ ٹانڈہ پولیس کو اطلاع دی کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد گھر واپس آیا تو اس کی 39 سالہ بیوی نسیم بی بی گھر سے لاپتہ تھی، جسے شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ ٹانڈہ نے فوری طور پر مقدمہ نمبر 322/26 درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اعظم کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ سب انسپکٹر زبیع اللہ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور خاتون کی فوری تلاش اور واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی ہدایات جاری کیں۔
دورانِ تلاش چند روز بعد لاپتہ خاتون کی ڈھانچہ نما نعش گھر سے ملحقہ باجرے کی فصل سے برآمد ہوئی، جس کی شناخت نسیم بی بی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔
خصوصی پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا تو مقتولہ کے شوہر محمد اشفاق اور اس کے ڈیرے پر کام کرنے والی خاتون کی مشکوک سرگرمیاں سامنے آئیں، جس پر دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔دورانِ تفتیش ملزمان نے طور پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔ وقوعہ کی شام نسیم بی بی نے دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا، جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اپنا راز چھپانے کے لیے ملزمان نے نسیم بی بی کے سر پر اینٹ مار کر اسے قتل کر دیا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے نعش گھر کے قریب باجرے کی فصل میں چھپا دی۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

Exit mobile version