اہم خبریںپنڈدادنخان

تھانہ للہ پولیس کی کاروائی گن پوائنٹ پر رقم چھینے والے 2 ملزمان گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

تھانہ للہ پولیس کی کاروائی گن پوائنٹ پر رقم چھینے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان سے رقم 12 ہزار روپے بر آمد

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشین بھی بر آمد

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق ندیم عباس ولد محمد صدیق ساکن محلہ تیلیاں والی گلی ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین نے تھانہ للہ میں درخواست دی کہ میں منڈی بہاؤ الدین کا رہائشی ہوں اور میزان الڑارچ چائے کا سیل مین ہوں.ہر بدھ کے دن کندوال,للہ اور ڈھڈی تھل گاؤں میں چائے کی سیل کرتا ہوں.اپنی چائے کی سیل کے لیے جب میں کندوال گاؤں پہنچا تو درخت کے پیچھے 3 نا معلوم اشخاص کھڑے تھے اتنے میں بسواری موٹر سائیکل 2 نامعلوم اشخاص نے میری گاڑی کے آگے آ کر میری گاڑی کو روک لیا جن سے ایک نا معلوم شخص نے مجھ سے گن پوائنٹ پر رقم مبلغ 15980 چھین لیے اور سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے.

جس پر مقدمہ نمبر 164 مورخہ 2020-09-23 بجرم 392 ت پ تھانہ للہ درج رجسٹر کیا گیا

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل کو واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی بازیابی کے احکامات جاری کیے*

*سب انسپکٹر عثمان تصدق SHO تھانہ للہ,اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ للہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان 1-محمد نوشیران ولد محمد احسان اور 2-عبدالرحمن ولد ولی محمد سکنائے کندوال کو جدید سائنٹیفک طریقوں کو برائے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا.*

ملزمان سے رقم مبلع 12 ہزار روپے بر آمد کر لیے گئے ہیں

ملزم عبد الرحمن ولد محمد ولی سے 2 عدد پسٹلز 30 بور معہ 6 روندز بر آمد جبکہ ملزم محمد نوشیران ولد محمد احسان ساکن کندوال سے رائفل 44 بور معہ 6 روبدز اور پسٹل 30 بور معہ 3 روندز بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے سرکل آفیسر پنڈدادنخان,ایس ایچ او تھانہ للہ اور ان کی ٹیم کے لیے بھر پور شاباش

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You