گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 3رکنی اسرار عرف اسرارا گینگ گرفتارکرلیا،3موٹر سائیکل، آہنی گیٹ، نقدی 1لاکھ 10ہزار،5عدد موبائل برآمد
ایک مجرم اشتہاری گرفتار پسٹل 30بور برآمد، تھانہ رحمانیہ نے اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پویس ٹیم کے ہمراہ 3رکنی اسرار عرف اسرارا چور گینگ گرفتارکرلیا۔ ملزمان میں 1۔اسرار احمد ولد محمد ریاض (سرغنہ) سکنہ درباری محلہ لالہ موسیٰ ، 2۔حسنین ولد امجد سکنہ ساڈھریاں،3۔رضوان ولد طارق سکنہ ٹھیکریاں شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل، آہنی گیٹ، نقدی 1لاکھ 10ہزاراور 5عدد موبائل برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔ جبکہ دوسری کاروائی میں مجرم اشتہاری سارب علی ولد ساجد حسین سکنہ مغلیانوالی کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم شہزاد Asi کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدم قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم جہانزیب ولد میاں مظہر سکنہ عادووال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
