تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں پر تشدد ویڈیو کا معاملہ۔ ڈی پی او گجرات کاسخت نوٹس
نند پور کے رہائشی نوجوان پر تشدد کرنے والے دو مرکزی ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31.08.2026 کو تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ل ہوئی جس میں چند ملزمان نے کھاریاں روڈ نزد Zoomپڑول پمپ،سابقہ رنجش پر نند پور کے رہائشی نوجوان یاسرشوکت کو ڈنڈے سوٹوں کے ساتھ بیہمانہ تشد د کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدرجلالپورجٹاں کو فوری مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر متاثرہ نوجوان کی کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر سجاد اعظم کی سربراہی میں پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے واقع میں ملوث دو مرکزی ملزمان1۔ اصغر علی ولد محمد حسین،2۔ علی حسن ولد ظفر اقبال سکنائے نند پور کو گرفتار کرلیا۔ جن سے انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد یا کسی بھی غیر قانونی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متاثرہ نوجوان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے علاقہ میں پر تشدد ویڈیو کا معاملہ۔ ڈی پی او گجرات کاسخت نوٹس نند پور
