BBC Urdu TV

تھانہ سٹی کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد

تھانہ سٹی کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد

جہلم: تھانہ سٹی کے علاقہ بند دریائے جہلم نزد باغ محلہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی گئی،

ملزم نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور دریائے جہلم کی جانب فرار ہو گیا،

پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزم کا سرکاری گاڑی کے ذریعے تعاقب کیا،

پولیس سے بچنے کی کوشش میں ملزم موٹر سائیکل سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا،

پولیس ٹیم نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے،

ملزم عادل خان کے قبضہ سے 02 کلو 400 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا،

قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،

*منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Exit mobile version