BBC Urdu TV

تھانہ سٹی کی حدود میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس پر نامعلوم شخص نے پتھر مار

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس کا شیشہ پتھر مار کر توڑنے والا ملزم گرفتار

جہلم:- تھانہ سٹی کی حدود میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس پر نامعلوم شخص نے پتھر مار کر بس کا شیشہ توڑ دیا تھا،

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری منصوبوں کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version