BBC Urdu TV

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے چوری کی واردات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا مال مسروقہ 2 لاکھ 50 ہزار روپےنقدی برآمد

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے چوری کی واردات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا مال مسروقہ 2 لاکھ 50 ہزار روپےنقدی برآمد

تفصیلات کے مطا بق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ گذشتہ رات نامعلوم چور اسکی دکان واقع پکی گلی کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرکے لے گیا ہے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ سب انسپکٹراحتشام عارف اپنی پولیس ٹیم کےہمراہ موقع پر پہنچ کر فوری قا نونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
ڈی پی او گجرات نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئےڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ سب انسپکٹر احتشام عارف اور دیگر جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چوری کی واردات کو جلد از جلد ٹریس کر کے ملزما ن کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے۔جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اورجانفشانی سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والا ملزم صرف چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عرفان بشیر ولد محمد بشیر ساکن غلہ منڈی لالہ موسی کے نام سے ہوئی ۔ ملزم کے قبضہ سے چوری کی گئی نقدی رقم 2 لاکھ50 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او گجرات

Exit mobile version