تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی،ناجائز اسلحہ کے زور پرطالبعلم کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم سے دورانِ تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے دورانِ تفتیش پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،
ملزم سے برآمد ہونے والے ناجائز اسلحہ کو قبضہ پولیس میں لے کر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور اسلحہ کی نمائش کے ذریعے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
