اہم خبریںگجرات

تھانہ سول لائن پولیس نےمختلف کاروائیوں کے دوران 1کلو سے زائد ہیروئن، آدھاکلو چرس، 21کلو گرام بھنگ

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری
تھانہ سول لائن پولیس نےمختلف کاروائیوں کے دوران 1کلو سے زائد ہیروئن، آدھاکلو چرس،
21کلو گرام بھنگ،10لیٹر شراب اور پسٹل 30بور معہ روند برآمد کرلئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سول لائن SIفواد سلیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔احتشام ارشد ولد ارشد جاوید سے 235گرام چرس برآمد کرلی۔2۔ملزم اسد اللہ بابر ولد بابرحسین سکنہ ملک پور چوہدو سے 260گرام چرس برآمد کرلی۔ 3۔ ملزم خرم شہزاد عرف گولی ولد محمد صدیق سکنہ محلہ چاہ بیری والا سے 1120گرام آئس برآمد کرلی۔ 4۔ ملزم عامر سجادولد غلام قادر سکنہ محلہ چاہ بڈھے والا سے 21کلو گرام بھنگ برآمد کرلی۔ملزم عمران ولد رفیق سکنہ جٹوکل سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔ جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےملزم محمد شعیب ولد برکت علی سے پسٹل 30بور اور 6عدد گولیاں برآمد کرلی۔ ملزم عقیل حسین ولد وکیل سکنہ بنگلہ منڈی گجرات سے میگزین اور5عدد گولیاں پسٹل 30بو ربرآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You