تھانہ دینہ کے علاقہ میں ضرر اور لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی دوران ریڈ و گرفتاری پولیس کے ساتھ مزاحمت، معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس
انچارج چوکی دینہ سٹی اور ٹیم نے ملزم شیخ حسن کی ضرر اور لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں گرفتاری کے لئے ریڈ کیا
ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلئے اہلخانہ کے ساتھ مل کر پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، پولیس کانسٹیبل عثمان کی وردی پھاڑ دی اور زخمی بھی کر دیا
پولیس نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئےملزم حسن کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے
کار سرکار میں مداخلت اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے
تاہم معاملہ کی شفافیت کےلئے ڈی پی او جہلم نے تحقیقات کےلئے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے
