
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزمہ گرفتار، دھوکہ دہی سے ہتھیائی گئی رقوم برآمد،
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ نقراز بی بی کو گرفتار کر لیا،
نقراز بی بی اپنی ساتھی خاتون سے ملکر اے ٹی ایم استعمال کرنے والی سادہ لوح خواتین اور بزرگ شہریوں کو جھانسہ دیکر ان سے اے ٹی ایم ہتھیا کر نوسربازی کے ذریعے رقم نکال لیتی تھیں،
ملزمہ کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمات درج تھے، ملزمہ نقراز بی بی سے مختلف مقدمات میں ہتھیائی گئی کثیر رقوم بھی بر آمد ،
ہمراہی ملزمہ کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم ریڈ کر رہی ہے ، جسے جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو