اہم خبریںکرائمز

تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز 03 خواتین سمیت 04 افراد کو قتل کرنے والا

تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز 03 خواتین سمیت 04 افراد کو قتل کرنے والا سفاک درندہ غلام عباس گرفتار.

ملزم غلام عباس نے رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03 خواتین فائزہ کرن، صباحت ارم اور حرا کے علاوہ انکے بھائ علی حیدر کو قتل جبکہ اپنے بھائ کی اہلیہ ایرج کو زخمی کر دیا تھا.

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر سی پی او محمد احسن یونس سمیت پولیس کے سینئر افسران موقعہ پر پہنچے اور ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے گئے.

ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جاۓ گا، اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ

سنگین واردات کے ملزم سے تفتیش کے دوران سفاکانہ واردات کے محرکات کا پتہ لگایا جاۓ گا، ایس پی پوٹھوہار سید علی ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا تاکہ عدالت سے قرارواقعی سزا دلوائ جا سکے، ایس پی پوٹھوہار ملزم کے سفاکانہ فعل پر سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، سی پی او محمد احسن یونس

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You