توبہ کرلو ۔جو آپ سے ناراض ہے، انہیں بھی راضی کرلو۔۔۔
توبہ کرلو ۔جو آپ سے ناراض ہے، انہیں بھی راضی کرلو۔۔۔۔!!
الله کی رضا اور خوشنودگی کے لئے آپس کی تمام رنجشیں ختم کولو، ایک دوسرے کیلئے بھلائی اور تعاون کے سلسلے کو بڑھالو، اپنی دولت اور اپنے کردار سے الله اور اس کے حبیب ﷺ کو راضی کرلو۔۔۔!! تمام خوش فہمیوں اور غلط فہمیوں سے نکل کر خالصتا یہ جان کرکہ موت کا وقت متعین ہے اور کسی بھی لمحے موت آسکتی ہے اس سے قبل کیں دیر نہ ہوجائے توبہ کولو۔۔!! اپنی غفلت کی بنا توبہ کا موقع سے محروم نہ رہ جائیں، یاد رکھیں مشکل اور سخت وقت میں مسلمان دولتمندوں کی شان یہی تھی کہ وہ الله کے دیئے گئے دولت کو لوگوں کی فلاحی امور، روزگار اور ضروریات زندگی کی اشیا میں لگادیتے تھے یہی وجہ ہے ک صحابہ اجمعین کرام جن میں بیشتر امرا تھے ان کےنیک امور کو قرآن نے بڑےاعزاز اور خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے ۔۔۔۔۔!! میں میڈیا پرسن ہوں یہاں میں تمام میڈیا مالکان سے درخواست التجا ہیش کرتا ہوں کہ میڈیا پرسن کو بیروزگار نہ کریں اور جنہیں کیا ہے انہیں دوبارہ روزگار دیدیں ضروری نہیں کہ میڈیا لوگوں کو اس قدر لاکھوں کی تعداد میں تنخواہ دیں کہ مستحق میڈیا پرسن شدید متاثر ہوجائیں، آپ دنیا میں اپنے ماتحتوں کی زندگی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے الله آخرت میں آپ کیلئے انعامات کے انبار کھڑے کردیگا یاد رکھیں یہ دنیا فانی ہے الله اپنے بندے کی توبہ کا منتظر رہتا ہے ۔۔۔۔ شکریہ آپ سب کا مخلص، آپ سب کادوست ایک مسلمان بھائی ۔۔۔۔ *جاوید صدیقی جرنلسٹ، کالم کار، محقق، تجزیہ نگار ۔۔۔۔ ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی*
*تحریر اس لیئے ہوسٹ کی ہے کہ ہزاروں سفید ہوش میڈیا پرسن بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ان کی اخلاقی مدد یہ کی جائے کہ میڈیا مالکان کو احساس دلایا جائے کہ وہ بیروزگاری کاسلسلہ بند کریں اور جنہیں کیا ہے انہیں واپس لیں اپنے من پسند لوگوں کی تنخواہ دس سے اسی لاکھ روپےماہانہ رکھی گئی ہیں اسی وجہ سے توازن بگڑا ہے توازن کو قائم رکھنے کیلئے پانچ لاکھ سےزیادہ کسی بھی میڈیا پرسن کی تنخواہ نہیں ہونی چاہئے آیئے اس بہمانہ ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے میڈیا مالکان کو احساس دلادیں اس کار خیر کی جزا الله اور اس کے حبیب ﷺ اچھے انداز میں دیں گے آمین*